ہماری فوج اور قوم سعودی عرب کے چپے چپے کا دفاع کریگی: رانا تنویر

فیروزوالہ(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی راناتنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کررہا ہے اور خلیج کی موجودہ صورتحال میں بھی جلد بہتری آئیگی۔ ہماری فوج اور پوری قوم سعودی عرب کی دھرتے کے چپے چپے کا دفاع کریگی۔ رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول کے ہمراہ فیروزوالہ، شرقپور، مریدکے اور راوی پار کے علاقوںمیں نئی شاہرات کے افتتاح اور دیگر اجتماعات کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرونی آقاؤں کی پشت پناہی کے حامل ملک دشمن عناصر معصوم پاکستانیوں پر پے درپے حملے کرکے بہادر قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیںاور وہ دن دور نہیں جب ایسے عناصر کا مکمل خاتمہ کر دیا جائیگا۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان معاشی ترقی کی طرف گامزن ہے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جار ہے ہیں۔