کینیا: ٹرانسفارمر پھٹنے سے یونیورسٹی میں بھگدڑ، ایک طالبعلم ہلاک،150زخمی

نیروبی( رائٹرز) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کیکیو یونیورسٹی کے کیمپس میں بھگدڑ  کے سبب ایک طالبعلم ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے۔ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے بڑا دھماکہ ہوا  اورطلبا سمجھے ان پھر حملہ ہوگیا ہے اور خوف کے سبب بھگدڑ مچ گئی۔ وائس چانسلر پیٹر مبیتھی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکہ ہوا اور ایک طالبعلم نے 5 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔