ڈیرہ: 5 روز بعد حدود کا تعین، ایف سی اہلکاروں کے اغوا کا مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن) پانچ روز قبل ایف سی اہلکاروں کے اغوائیگی کی جائے وقوعہ کامعمہ حل ہو گیا‘ سی ٹی ڈی پولیس نے تھانہ درابن کی حدود میں فرشہ پل کے قریب سے چھ نامعلوم دہشتگردوںکی طرف سے اغواء کئے جانے والے تین مغوی ایف سی اہلکاروںکا مقدمہ درج کر لیا۔ واضح رہے کہ پانچ روز قبل اغوا ہونے والے ایف سی اہلکاروںکے اغوا کی حدود کا تعین ایک معمہ بن گیا تھا۔ مغویان کی بازیابی کیلئے انتظامیہ کوششیں کر رہی ہے۔