پشاور : سرچ آپریشن کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 80 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ علاوہ ازیں اس دوران غیر رجسٹرڈ 20 گھر مالکان اور کرایہ داروں کو بھی گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔