پسرور: پراسرار طور پر گھر سے غائب ہونیوالی کمسن بچی کی نعش جوہڑ سے برآمد

پسرور (نامہ نگار)  شاہ ملوک روڈ پسرور سے پُراسرار طور پر غائب ہونے والی محنت کش عبدالرئوف کی دو سالہ بیٹی مہرین عارف کی نعش گھر کے پچھواڑے گندے پانی کے جوہڑ سے مل گئی۔ پولیس نے بچی کے اغوا اور قتل کے الزام میں خاتون سمیت 3 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے تاہم بچی کی نعش ملنے کے بعد پولیس مختلف زاویوں پر تفتیش کر رہی ہے، غالب امکان یہ ہے کہ بچی کھیلتے ہوئے اپنے مکان کے پچھواڑے میں چلی گئی جہاں وہ پائوں پھسلنے کی وجہ سے پانی میں گر گئی ہو گی۔