نوشہرو فیروز: مبینہ پولیس مقابلے میں 10 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک

نوشہرو فیروز (آن لائن)  مچر کے قریب  مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو حاجن ہاٹ ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق  ڈاکوئوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس  نے چھاپہ مارا،  اس دوران ملزمان  نے پولیس  پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس  کی جوابی فائرنگ پر حاجن باٹ  ہلاک اور اس کے دیگر  ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکو  کے سر کی قیمت 10  لاکھ روپے مقرر تھی۔