ننکانہ: دوست پر ٹی وی چوری کا شبہ کرنیوالے نوجوان کو مسیحی ساتھیوں نے بندوق کی نالی مار کر قتل کردیا

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) تین مسیحی نوجوانوں نے دوست پر ٹی وی چوری کا شبہ کرنے والے نوجوان کو قتل کر ڈالا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ چک 371 ینگسن آباد کے 32 سالہ خر م مسیحی کی دکان سے ٹی وی چوری ہوا جس کا شک اس نے گائوں کے ہارون مسیح پر ظاہر کیا۔ گزشتہ رات اس سلسلے میں گائوں کی پنچائت جاری تھی کہ ہارون کے دوستوں یونس، شہباز، نواز پسران، عمانویل مسیح مسلح رپیٹر گن، کلہاڑی وغیرہ آئے اور آتے ہی خرم کو گالیاں نکالتے ہوئے بندوق کی نالی سے شدید زدوکوب کرتے فرار ہوگئے جبکہ زخمی ہسپتال جاتے دم توڑ گیا۔