قومی ایشوز پر پیپلزپارٹی عوامی امنگوں کی ترجمانی کررہی ہے، بابر سہیل بٹ

لاہور(خبرنگار)پیپلزیوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری بابر سہیل بٹ نے کہا ہے کہ حکومت مصلحتوں کا شکار ہے جبکہ قومی معاملات پر پیپلزپارٹی عوام امنگوں کی ترجمانی کررہی ہے، جوڈیشل کمشن میں پیپلزپارٹی دھاندلی کے ثبوت پیش کرے گی، چیئرمین پی پی آصف زرداری نے اس سازش کو پہلے روز ہی بے نقاب کردیا تھا، جمہوریت کی بقاء کیلئے پیپلزپارٹی نے قربانیاں دیں ہماری قیادت کیلئے اقتدار نہیں عوام کی خدمت زیادہ اہم ہے جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔