فیروز والا میں دکانداروں کی خود ساختہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

فیروز والا (نامہ نگار) تحصیل فیروز والا شرقپور اور مریدکے، کوٹ عبدالمالک میں خود ساختہ مہنگائی کے طوفان سے شہری پریشان ہیں سرکاری نرخنامے پر کوئی دکاندار کوئی چیز فروخت نہ کر رہا ہے انتظامیہ کی فرضی کارروائیاں عوام کو ریلیف فراہم نہ کر رہی ہیں۔ شہری حلقوں نے بتایا کہ دکانداروں نے اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ کوئی دکاندار انتظامیہ کی ریٹ لسٹ پر کوئی چیز فروخت نہ کر رہا ہے۔