فلپائن میں تین پہیوں والی سائیکلوں کی انوکھی پریڈ

منیلا (نیٹ نیوز) فلپائن کے صوبے ایسا بیلے میں تین پہیوں والی سائیکلوں کی انوکھی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں 681ٹرائی سائیکلیں شامل تھیں۔ تین پہیوں والی سائیکلوں پر کی گئی اس پریڈ نے دنیا کی سب سے بڑی ٹرائی سائیکلز کی پریڈ کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ ابتدائی طور پر اس پریڈ کیلئے685 تین پہیوں والی سائیکلوں کی رجسٹریشن کی گئی تھی۔