صفائی کی ناقص صورتحال، ڈینگی لاروا برآمدگی پر فیکٹری اور متعدد دکانیں سیل

فیروز والہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر فیروز  والہ فضل الرحمن کی ہدایت پر ٹی ایم اے فیروز والا احسن عنایت سندھو کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے کوٹ عبدالمالک میں پلاسٹک کی فیکٹری میں چھاپہ مار کر ڈینگی لاروا پایا جانے پر فیکٹری مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے فیکٹری میں گندگی اور کباڑخانہ میں ڈینگی لاروا پایا گیا علاوہ ازیں ٹائر شاپ میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد دکانیں سیل کر دی۔