سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کی : اشعر نیازی

رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین انٹرنیشنل امن کونسل لاہور ڈویژن اشعر نیازی نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا دل کھول کر ساتھ دیا لیکن اب ان پر برا وقت آیا ہے تو عوام اور حکومت کو سوچ بچار نہیں کرنا چاہئے۔ قوم کو حرمین شریفین کی خاطر سب کچھ بھلا کر سعودیہ کی ہر ممکن امداد کرنی ہو گی۔ حرمین شریفین مرکز اسلام ہے۔ سری لنکا کا توانائی، تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا اظہار وزیراعظم نواز شریف کی مثبت عوام دوست پالیسیوں کا مرہون منت ہے۔