سرگودھا: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چودھری حامد حمید اور ان کے بھائی سمیت 4 افراد کیخلاف اغوا ڈکیتی، کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج

سرگودھا (نامہ نگار) اے سی کسٹم سرگودھا‘ فیصل آباد عمر بن ظفر چٹھہ کی جانب سے تھانہ ساجد شہید میں درج اغواء ‘ ڈکیتی‘ کار سرکار میں مزاحمت اور اے سی سمیت کسٹم ٹیم کو یرغمال بناکر تشدد کرنے کے درج مقدمہ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری گلگت بلتستان چودھری حامد حمید‘ اس کے بھائی چودھری بابر حمید سمیت مزید 4 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے واضح رہے متذکرہ تھانہ میں چند روز قبل مقدمہ درج کرایا گیا تھا کہ اے سی کسٹم نے عملہ کے ہمراہ نان کسٹم گاڑیوں کی فروخت کے مقدمہ میں مبینہ طور پر مطلوب دو بھائیوں خلیل احمد اور محمد خاور کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر اے سی کسٹم اور دو کانسٹیبلوں کو اغواء کرلیا‘ ان سے سرکاری گاڑی اور اسلحہ چھین لیا چار روز قبل تاجر پریس کانفرنس کررہے تھے کہ پولیس خلیل احمد کی گرفتاری کیلئے پہنچ گئی جس پر تاجروں نے 5 گھنٹے تک مزاحمت کی اور شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال کردی۔ مقامی پولیس اس ضمن میں کسی بھی قسم کا مؤقف دینے سے گریزاں ہے۔