حکومت تھانوں میں پولیس کلچر تبدیل نہیں کر سکی، جاوید مسعود

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری جاوید مسعود نے کہا کہ حکومت اپنے تمام دعوئوں میں ناکامی کا شکار ہے ۔کروڑوں کے فنڈز سے ماڈل تھانوں میں پولیس کلچر تبدیل ہوا نہ اہلکاروں نے سائلین سے اپنا روائتی سلوک ختم کیا ،انصاف کی عدم فراہمی سے سائلین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔پنجاب حکومت نے 3سال قبل سروس سٹرکچر فراہم کرنے کا اعلان کیا جو ابھی تک فراہم نہیں کیا ۔قبضہ گروپوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہورہی ۔