جوڈیشل کمیشن کا قیام عمران کی سیاسی جدوجہد کا نتیجہ ہے: خالد محمود گجر

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام عمران خان کی سیاسی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔عمران خان قوم کے سامنے سرخروہوئے ہیں۔   جوڈیشل کمیشن کے قیام سے ن لیگ کے درباریوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں۔ حکمران خود سعودی عرب میں فوج نہیں بھیجنا چاہتے صرف وفاداری کا ڈھونگ رچا کر کھایا پیا ہضم کررہے ہیں۔