جنوبی وزیرستان: متاثرین کی خیمہ بستی میں آتشزدگی ‘متعدد جھگیاں جل کر تباہ، درجنوں مویشی ہلاک

لدھا (نامہ نگار) جنوبی وزیرستان گومل زام روڈ پر متاثرین وزیرستان کی خیمہ بستی میں آتشز دگی سے متعدد جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں، درجنوں  مال مویشی ہلاک اور گھریلو سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے رہ گئے ہیں۔ گومل زام روڈ پر سراتکہ سپین کچ کے قریب مقیم متاثرین جنوبی وزیرستان کی جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بدقسمت خاندانوں کا تعلق محسود قبیلے سے ہے جو 5 سال سے یہاں مقیم ہیں۔ پولیٹکل انتظامیہ نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔