تہران میں سعودی سفارتخانے کے باہر ایرانیوں کا مظاہرہ

تہران میں سعودی سفارتخانے کے باہر ایرانیوں کا مظاہرہ

تہران (آن لائن) تہران میں سینکڑوں ایرانی مظاہرین نے سعودی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ سعودی پولیس ایرانی نوجوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کر رہی ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق لگ بھگ 500 مظاہرین تہران میں سعودی سفارتخانے کے باہر اکٹھے ہوئے اور سعودی حکام اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ تاہم ایرانی حکام نے اس مظاہرے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔