ترک فوج اور کرد عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ، 4 فوجی زخمی

انقرہ (اے پی پی) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں فوج اور کردستان ورکرز پارٹی   کے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں چار فوجی زخمی ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایک فوجی بیان  میں کہا گیاہے کہ  اکری کے علاقے میں جاری ان جھڑپوں کے بعد وہاں جنگی ہیلی کاپٹر، لڑاکا طیارے اور کمانڈو دستے بھیج دیئے گئے ہیں۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب عسکریت پسندوں کی جانب سے فوجی دستوں پر فائرنگ کی گئی۔