اوتھل: سمندر میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق، دوسرے کو بچا لیا گیا

اوتھل (آن لائن) کنڈ ملیر سمندر میں کراچی کے دو نوجوان ڈوب گئے۔ ایک جاں بحق ایک کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا۔ لسبیلہ کے علاقے کنڈ ملیر میں کراچی سے پکنک منانے والے دو نوجوان سمندر میں ڈوب گئے۔ معظم جاں بحق جبکہ اسکے ساتھی سلمان کو بچا لیا گیا اور بے ہوشی کی حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا۔