گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے اسلام آباد جانے والا قافلہ گڑھی یاسین پہنچ گیا

گڑھی یاسین(نامہ نگار) گمشدہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کوئٹہ سے نکل کر اسلام آباد جانے والا قافلہ گڑھی یاسین پہنچا تو جسقم کے رہنمائوں امداد علی ویسر اور عبد الستار بروہی سمیت دیگر کارکنوں نے قافلہ پر گلپاشی کرکے استقبال   کیا اور قافلہ میں شریک افراد کو اجرک کے تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر ماما قدیر بلوچ نے استقبال کیلئے آنے والوں سے کہا کہ نواز شریف اقتدار  ملنے سے قبل بلوچستان کے تمام مسائل کے حل کرنے  اعلان کرتے رہے لیکن وزیراعظم بننے کے بعد بلوچستان کو بھول گئے ہیں۔ موجودہ حکومت گمشدہ افراد کی بازیابی میں سنجیدہ  نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قافلہ کو روکنے کے لئے خطرناک دھمکیاں دی جارہی   ہیں لیکن قافلہ کے شرکاء کے حوصلے چٹانوں سے مضبوط ہیں اور قافلہ ہر صورت اسلام آباد پہنچ کر رہے گا۔