کرک: درخت کے تنازع پر چچا زاد کی فائرنگ‘ 2 سگے بھائی قتل

کرک (آئی این پی)  ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ دائود شاہ کے گائوں احمد بانڈہ میں چچا زاد بھائی نے درخت کے تنازع پر دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا۔ نصیرالدین نامی شخص نے گزشتہ روز احمد بانڈہ میں درخت کے تنازع پر دو سگے بھائیوں جمیل  اور رحمن پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔