پشاور بیس پر قرأت کے مقابلے میں حصہ لینے کیلئے جانیوالا تلہ گنگ کا حافظ قرآن پراسرار طور پر لاپتہ

تلہ گنگ (این این آئی) تھانہ ٹمن کے علاقہ ڈھوک مصاحب کا نوجوان حافظ قرآن پشاور سے پراسرار طور پر لا پتہ ہوگیا۔ ملک ابرارنے بتایا  اْسکا چھوٹا بھائی حافظ عبدالغفار  ائرفورس پشاور بیس پر قرات کے مقابلے میں حصہ لینے یکم جنوری کو پشاور پہنچا جہاں اس نے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔  ،کئی روز گزرجانے کے بعد بھی اسکا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔