علی گیلانی بدستور نظربند، انکی صحت خراب ہو رہی ہے: ترجمان

علی گیلانی بدستور نظربند، انکی صحت خراب ہو رہی ہے: ترجمان

سری نگر (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ )کے  چیئرمین سید علی گیلانی ربیع الاول کے مبارک مہینے میں بھی مسلسل اپنے گھر میں نظربند ہیں اور پولیس نے انہیں نماز جمعہ پڑھنے سے زبردستی محروم کر رکھا ۔ ترجمان نے   مذمت کرتے ہوئے کہا گیلانی کی سیاسی، سماجی اور مذہبی سرگرمیوں پر پابندی  نہ صرف آئین وقانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،ان کی  صحت خراب ہو رہی ہے۔