حلقہ این اے 128 میں مسلم لیگ (ن) کے پرانے کارکنوں کو نظرانداز کرکے مخالفین کو نوازنے سے کارکن مایوس ہوئے ہیں: شہزاد نذیر سندھو

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ حلقہ این اے 128 کے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے پرانے اور محنتی کارکنوں کو نظرانداز کرکے مخالفین کو نوازنے  سے کارکنوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بلدیاتی الیکشن میں منتخب ایم پی اے کی جانب سے انہیں یونین کونسل کا ٹکٹ دینے میں خلوص کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا بلکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ افراد کو نوازنے کی پلاننگ جاری ہے۔