امریکی ماہرین نے انسانوں کی طرح چلنے والا روبوٹ تیار کرلیا

 امریکی ماہرین نے انسانوں  کی طرح چلنے والا روبوٹ تیار کرلیا

نیویارک( نیٹ نیوز)عام طور پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹ چلنے میں نا صرف سست رفتار ہو تے ہیں بلکہ انہیں اپنی مشینی ٹانگ اٹھا نے اور چلنے میں بھی کافی دقت کا سامناکر نا پڑتاہے۔انہی مشکلات کا ایک حل پیش کر تے ہو ئے امریکی ماہرین نے ایسا رو بوٹ تیار  کیا ہے جو ناصرف انسانی قدوقامت کا حامل ہے بلکہ اس کی چال بھی ہو بہو انسانوں کی طرح ہے۔اس مقصد کیلئے اس رو بوٹ کی مشینی ٹانگ میں لچکدار نظام نصب کیا گیا ہے۔