ڈی جی خان: شوہر اور سوتن کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں چل بسی، ملزم گرفتار

ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ) شوہر اور سوتن کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون ملتان کے نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا جبکہ سوتن کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ خورشید بی بی کو گزشتہ روز گھریلو ناچاقی پر اس کے شوہر منیر احمد اور سوتن خورشید مائی نے مبینہ طورپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید جھلس گئی تھی۔