ڈی آئی خان سینٹرل جیل پر حملہ کی تحقیقاتی رپورٹ انتظامی محکمہ کو ارسال، 58 افسروں اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

پشاور (ثناء نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سینٹرل جیل واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی نے رپورٹ انتظامی محکمہ کو ارسال کردی۔ رپورٹ میں کمیٹی نے گزشتہ سال 29 اور 30 کو جولائی کی درمیانی رات کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سینٹرل جیل توڑنے اور 253 قیدیوں، جن میں 15 ہائی پروفائل دہشت گرد بھی شامل تھے، کوآزاد کرالینے کے دوران مسلح افراد کیخلاف کارروائی میں غفلت برتنے اورسارے واقعے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سول اور پولیس انتظامیہ کے 58 افسران اور اہلکاروں کی برطرفی اورانہیں کڑی سزادینے کی سفارش کی ہے۔ انتظامی محکمہ کو ارسال نوصفحات پر مشتمل رپورٹ میں انکوائری کمیٹی نے جیل کے اندر تعینات 97 پولیس اہلکاروں کی محکمہ جاتی انکوائری کی سفارش بھی کی ہے۔