پیر محل : راوی سے مویشی نکالتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا، دوسرے کو بچا لیا گیا

پیرمحل (نامہ نگار)( دریا سے مویشی نکالنے کی کوشش میںایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے کو بچا لیا گیا۔  تفصیل کے مطابق دریائے راوی کنارے موضع شاہ پو ر کے محمد امجد ولد عبدالرحمان اور محمد امین ولد محمد یار دریائے راوی سے مویشی نکالنے کی کوشش میں دریا کی لہروں کا مقابلہ نہ کر سکے اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گہرے پانی میں چلے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور مقامی غوطہ خوروں نے محمد امین ولد محمد یارکو زندہ بچا لیا مگر محمد امجد دریا کی بے رحم موجوں کا شکار بن گیا جس کی نعش مسلسل کئی گھنٹے گزرنے پر بھی نہیں مل سکی۔دریا سے نکالے جانے والے محمد امین کو طبی امدادکے لئے ہسپتال داخل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔