پنڈی بھٹیاں میں زبردست تباہی متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) تحصیل پنڈی بھٹیاں میں سیلابی ریلا کی تباہ کاریاں اس قدر زیادہ ہیں جن کی بحالی سالوں میں بھی ممکن نہیں، کھلے آسمان تلے سینکڑوں متاثرین  چیخ و پکار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ متاثرین کا آج بھی رابطہ پنڈی بھٹیاں سے منقطع ہے۔ ہمارے نمائندہ کو متاثرین نے بتایا کہ ہمیں تین دن سے کھانے پینے کی اشیاء میسر نہیں، ہمارے علاقے میں ابھی تک کوئی وزیر یا امدادی ٹیم نہیں پہنچی۔