وہاڑی ہسپتال میں 7 بچوں کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل، ڈاکٹر، سٹاف ذمہ دار قرار

وہاڑی (نامہ نگار) ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن کمپلیکس کے آئی سی یو یونٹ میں گزشتہ رات ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے آٹھ نومولود بچوں کی ہلا کت کے واقعہ کی تحقیقات مکمل کرکے گزشتہ رات لا ہور جانے والی وزیر اعلیٰ پنجاب کی معائنہ ٹیم کے سربراہ فران الہٰی ذمہ داروں کے یقین کے حوالے سے کوئی رپورٹ جاری نہ کرسکے۔ معائنہ ٹیم کی رپورٹ انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ اور آئی سی یو یونٹ میں گزشتہ 6 ماہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے کوائف طلب کرلئے گئے ہیں۔ ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی خصوصی ہدایت پر تھانہ دانیوال کی پو لیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں چلڈرن وارڈ کے کلینر محمدیٰسین کوبھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پو لیس کو تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ اس کی روشنی میں اندراج مقدمہ کے بعد مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے افسوسناک واقعہ میں ہسپتال انتظامیہ کی بدانتظامی اور ڈاکٹر ز وسٹاف کو وزیر اعلیٰ تحقیقاتی رپورٹ کی فائنڈنگ میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔