لالیاں: سیلاب کا بہانہ بناکر سکولوں سے عملہ غائب، ای ڈی او کے چھاپے، غیر حاضر سٹاف معطل

لالیاں (نامہ نگار) تحصیل لالیاں میں سیلاب کا بہانہ بنا کر محکمہ تعلیم کے متعدد اساتذہ سکول بند کر کے گھروں میں بیٹھ گئے۔ اطلاع پر ای ڈی او ایجوکیشن چنیوٹ چوہدری محمد منشاء میو نے تحصیل لالیاں کے سکولوں کا اچانک دورہ کیا اور غیر حاضر سٹاف کلرک محمد صابر، ای ایس ای غلام مرتضیٰ، ای ایس ٹی محمد خان، گورنمنٹ پرائمری سکول حاجی عثمان کی حمیرا پروین، نعیم اللہ قمر ای ایس ای کو معطل کر دیا جبکہ سیلاب کے بہانے بند پڑے گورنمنٹ پرائمری سکول پٹھانکوٹ اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سانگرہ سادات کے عملہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کے احکامات دئیے ہیں۔