ضلع چنیوٹ میں 132دیہات متاثر 51ہزار ایکڑ سے زائد پر فصلیں تباہ

چنیوٹ( نامہ نگار)چنیوٹ میں آنے والے ریلے نے تباہی مچادی جس سے ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں 51ہزار7سو13ایکڑاراضی کی فصلیں مکمل طورپرتباہ ہوئیں اور132گاؤںسیلاب کے باعث متاثرہوئے ہیں جب کہ سیلابی ریلے میں چارافرادبہہ گئے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں مال مویشی جانور پانی کی نذرہوگئے جب کہ سیلاب کے دوران ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں 9ریلیف کیمپ لگائے گئے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کونکالنے کے لیے افواج پاکستان کے چارہیلی کاپٹراور 32کشتیاں ضلع بھرمیں کام کرتی رہیں۔ ریسکیوذرائع کے مطابق ابھی تک 7ہزارافرادکومتاثرہ علاقوں سے نکالاگیاہے ۔