رانا شعیب ادریس اور انکے چچا کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

فیصل آباد (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اشتیاق احمد نے پولیس تھانہ پر حملہ‘ اہلکاروں پر تشدد اور خطرناک ملزمان کو چھڑوانے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملزم رانا شعیب ادریس اور اس کے چچا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ جبکہ دیگر پا نچ ملزما ن کو مزید دو روز کے جسما نی  ریمانڈ پر پو لیس  کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو ہتھکڑیاں لگاکر خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم رانا شعیب ادریس ایم پی اے اور  اس کے دیگر ساتھیوں کا مزید جسمانی ریمانڈدیا جا ئے تاہم عدا لت نے پو لیس کیجانب  سے رانا شعیب ادریس اور اس کے چچا کا جسما نی ریما نڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی اورانہیں  چودہ یوم کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ جبکہ دیگر ملزما ن کا    مزید دو روز کا جسما نی  ریما نڈ  دیدیا ۔ ذرائع  کے مطابق ملزمان نے اپنے خلاف دہشت گردی کے مقدمہ کی تفتیش تبدیل کرنے کیلئے آر پی او فیصل آباد کو درخواست دے رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں ایس پی جڑانوالہ اور متعلقہ پولیس سے انصاف کی توقع نہیں ہے لہٰذا ان کے مقدمہ کی تفتیش کسی اور سرکل میں تبدیل کی جائے۔