خیبر پی کے سے لڑکوں اور لڑکیوں کے گھروں سے بھاگ کر دھرنوں میں شرکت کا انکشاف

پشاور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے بھر سے  لڑکے، لڑکیوں کے گھروں سے بھاگ کر دھرنوں میں شرکت کا انکشاف ہوا ہے۔ کیپٹل سٹی پولیس کے ذرائع کے مطابق پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی،  کوہاٹ، سوات میں گزشتہ چوبیس دنوں کے دوران گھروں سے لاپتہ، اغوا ہونے کی 65 درخواستیں والدین کی جانب سے موصول ہو چکی ہیں جن کے بعد روزنامہ رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ لاپتہ ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کی عمریں چودہ سال سے بیس سال کے درمیان میں بتائی گئی ہیں۔