حافظ آباد میں رکن اسمبلی کے گن مین اور انتظامیہ کا سیلاب متاثرین پر تشدد، احتجاج روڈ بلاک

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے نواحی قصبہ جلالپور میں رکن صوبائی اسمبلی چودھری اسد اللہ آرائیں کے گن مین اور انتظامیہ کا متاثرین سیلاب پر تشدد، تین افراد لہولہان ہوگئے۔ متاثرین سیلاب کی کثیر تعداد یہاں جلالپور میں واقع ریلیف کیمپ میں امداد کیلئے جمع ہو  گئی جہاں انہوں نے امداد کے حصول کیلئے ہلڑ بازی شروع کی تو رکن صوبائی اسمبلی چودھری اسد اﷲکے گن مینوں اور انتظامیہ کے کارندوں نے مبینہ طور پر  انہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرین نے حافظ آباد جلالپور روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بلاک کر دی حکومت اور  ڈی سی او کے خلاف نعرے بازی کی۔