بیرون ملک سے ترسیلات زر میں اضافہ، پاکستانیوں نے عمران کی اپیل مسترد کر دی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 98 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔ گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں 2 ارب 64 کروڑ ڈالر ترسیلات حاصل ہوئی تھیں۔ اگست 2014ء میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 39 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بھیجے۔ متحدہ عرب امارات سے 28 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی ترسیلات حاصل ہوئیں۔ ماہرین کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کی اپیل کو رد کر دیا۔ عیدالاضحیٰ سے قبل ترسیلات زر میں مزید اضافے کی توقع ہے۔