’’سولر امپلس 2‘‘ مسقط پڑائو کے بعد احمدآباد روانہ، پاکستانی ساحل کے قریب سے گزرا

 ’’سولر امپلس 2‘‘ مسقط پڑائو کے بعد احمدآباد روانہ، پاکستانی ساحل کے قریب سے گزرا

مسقط (اے ایف پی) دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر روانہ شمسی توانائی سے چلنے والے جہاز ’’سولر امپلس 2‘‘ نے بھارت کی جانب سفر شروع کر دیا۔ اومان کے دارالحکومت مسقط سے بھارتی شہر احمد آباد کی جانب سفر کے دوران پائلٹ برٹرینڈ پکارڈ نے طیارے کو پاکستانی ساحل کے قریب رکھا۔ طیارہ مسقط سے 1465 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے احمد آباد پہنچے گا۔ ابوظہبی سے روانہ ہونے والے شمسی جہاز کی 12 میں سے پہلی منزل مسقط تھی۔ یہ طیارہ 5 ماہ کے اندردنیا کا چکر مکمل کرے گا۔