پیر محل: ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بہو اور پوتے سمیت جاں بحق

پیر محل(نامہ نگار) ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بہو اور 10 سالہ پوتے سمیت جاں بحق ہوگیا۔ محمد صدیق اپنی بہو شکیلہ اور 10 سالہ پوتے باسط علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر نے ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں محمد صدیق، شکیلہ بی بی اور کمسن باسط علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ٹرالر ڈرائیور گاڑی چھوڑکر موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں جیسے ہی گھر پہنچی تو کہرام برپا ہو گیا اور گائوں کی فضاء سوگوار ہو گئی۔