وقت سے پہلے کوڑا اٹھانے کی سزا، خاکروب کو ایک ماہ قید

وقت سے پہلے کوڑا اٹھانے کی سزا، خاکروب کو ایک ماہ قید

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں ایک خاکروب کو وقت سے پہلے کوڑا اٹھانے اور شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے کے جرم میں ایک ماہ قید سنا دی گئی۔ امریکی ریاست جارجیا کی عدالت نے محکمہ صفائی کے ملازم کیوبن میکگل کو 30 روزہ سزا سناتے ہوئے کہا کہ کیوبن نے قانون کی خلاف ورزی کی۔