نارووال: 6سالہ بچہ اپنے ہی سکول کی بس کے نیچے آکر جاں بحق

نارووال(نامہ نگار)تھانہ قلعہ احمد آباد کے علاقہ موضع نونار میں پرائیوٹ سکول کی بس کے نیچے آکر اپنے ہی سکول کا6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ 6سالہ سبحان جو کہ موضع دیپوکے کا رہائشی تھاسکول میں چھٹی ہونے کے بعد سکول بس پر سوار ہونے لگا تو ڈرائیور نے اچانک بس چلا دی بچہ نیچے گر کر بس کے ٹائر کے نیچے آگیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا تھانہ قلعہ احمد آباد مصروف تفتیش ہے۔