مظاہروں میں ہلاکتیں ‘آئیوری کوسٹ کی ’’آئرن لیڈی‘‘ سائمن گباگبو کو 20 برس قید

  مظاہروں میں ہلاکتیں ‘آئیوری کوسٹ کی ’’آئرن لیڈی‘‘ سائمن گباگبو کو 20 برس قید

عابد جان (رائٹرز) افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں 2011ء کے انتخابات کے بعد پُرتشدد مظاہروں میں 3000 افراد کی ہلاکت کے الزام میں سابق خاتون اول ’’آئرن لیڈی‘‘ سائمن گباگبو کو عدالت نے 20 برس قید کی سزا سنا دی ہے۔ انسانیت کے خلاف جرائم پر وہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو بھی مطلوب تھیں۔ ان کے ہمراہ سابق صدر لارنٹ گباگبو کے 82 ساتھیوں کا بھی ٹرائل کیا گیا ہے۔