فیروز والا: نامعلوم افراد کا تیزگام پر پتھرائو، ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی

فیروز والا (نامہ نگار) رانا ٹائون کے قریب نامعلوم افراد نے تیز گام پر پتھرائو کیا جس کے نتیجہ میں ٹرین ڈرائیور رفیق زخمی ہوگیا، ملزمان فرار ہوگئے۔ ایک مسافر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔