سندھ اور فاٹا میں پولیو وائرس کے مزید 2 مریض سامنے آگئے

 سندھ اور فاٹا میں پولیو وائرس کے مزید 2 مریض سامنے آگئے

سکھر (آن لائن+ نوائے وقت نیوز) سندھ اور فاٹا میں پولیو وائرس کے دو مزید مریض سامنے آگئے، سکھر ہسپتال میں ایک بچے میں وائرس تصدیق ہوئی ہے، رواں سال کیسز کی تعداد 4 ہوگئی۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز سکھر ہسپتال میں 18 ماہ کے عزیر کو لایا گیا جہاں چیک کے بعد ڈاکٹروں نے مریض میں وائرس کی تصدیق کی ہے۔ ادھر فاٹا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا۔ محکمہ صحت کے مطابق 16 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی گئی۔ بچی کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا سے ہے۔ رواں سال فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد 6 ہو گئی۔ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 19 ہو گئی۔