جہلم: چھوٹے کا جنازہ اٹھتے ہی بڑا بھائی بھی صدمے سے چل بسا

جہلم (نامہ نگار) چھوٹے بھائی کا جنازہ اٹھتے ہی بڑا بھائی بھی صدمے سے چل بسا۔ عوامی تحریک تحصیل جہلم کے جنرل سیکرٹری اور سابقہ کونسلر چوہدری احمد رضا کے بہنوئی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سابق صدر چودھری نثار احمد کے والد چودھری مختار احمد اچانک وفات پا گئے، انکی میت جب جنازے کیلئے اٹھائی جا رہی تھی تو چودھری مختار احمد کے بڑے بھائی چودھری بشیر احمد بھی صدمے سے جاں بحق ہو گئے۔ دونوں بھائیوں کی وفات پر عوامی تحریک کے راہنمائوں ابرار شاہ، نصیر احمد، چودھری قدیر، ساجد شریف، پروفیسر نوید احمد، پروفیسر خرم منہاس، تحریک منہا ج القرآن کے پروفیسر شاہد بشیر، اقبال ڈار انجمن تاجران کے وائس چیئرمین الحاج سعید احمد چودھری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔