تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایم این اے ناصر خان کیخلاف احتجاج

کرک (نوائے وقت نیوز) تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایم این اے ناصر خان کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران پتلا جلاتے ہوئے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ کارکنوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔