بھکر: زہریلی ٹافیاں کھانے سے 5 طلبا کی حالت بگڑ گئی، 3 تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

بھکر (نامہ نگار) مضرصحت ٹافیاں کھانے سے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کوٹلہ جام کے 5 طالب علم کی حالت بگڑ گئی، 3 کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو لایا گیا۔ ڈی سی او بھکر محمد زمان وٹو نے 24 گھنٹوں میں واقعہ کی رپورٹ ای ڈی او ایجوکیشن بھکر سے طلب کر لی۔ گزشتہ روز سکول کی چھٹی کے بعد زہریلی ٹافیاں راستہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے اٹھا کر کھانے پر5 بچوں میں سے 2 کو قے آگئی اور انکی حالت سنبھل گئی جبکہ 3 بچوں حسن، آصف، عبدالرئوف بیہوش ہوگئے جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں بچوں کے معدے صاف کردئیے، بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔