بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون پر تیار ہیں: سفیر یورپی یونین

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر لارس گنرویجی مارک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کئی ایسے شعبے ہیں جن میں تعاون فراہم کرسکتے ہیں‘ بلوچستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں‘ بلوچستان میں پانی کے مسئلے کو بھی حل کیاجاسکتا ہے۔ منگل کو یہاں کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ یورپی یونین پہلے ہی کچھ شعبوں میں بلوچستان میں تعاون فراہم کررہا ہے۔ ایلیمنٹری ایجوکیشن کے شعبے میں مالی تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔ بلوچستان میں کئی ایسے شعبے میں جن میں تعاون فراہم کرسکتے ہیں‘ بلوچستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کے مسئلے کو بھی حل کیا جا سکتا ہے۔