بلوچستان میں جرائم کی تعداد فیصل آباد سے بھی کم ہے، صوبائی وزیر داخلہ

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی کے گذشتہ روز یہاں ہونیوالے اجلاس میں صوبے میں امن و امان پر بحث کی گئی۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ایوان میں ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں قومی ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں کو اللہ کا واسطہ دینے کی بجائے ان کیخلاف کارروائی کرنا پڑیگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جرائم کی تعداد فیصل آباد سے بھی کم ہے، شرپسند ناراض بلوچ نہیں دہشت گرد ہیں، دہشت گردوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ سانحہ پشاور کے بعد ژوب کے حالات خراب ہیں۔