اسرائیل میں سکندر اعظم کے زمانے کا خزانہ دریافت

اسرائیل میں سکندر اعظم  کے زمانے کا خزانہ دریافت

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیل کے محکمہ آثار قدیمہ نے سکندر اعظم کے زمانے کا خزانہ دریافت کرلیا ہے۔ اسرائیل کے شمالی علاقے سے دریافت ہونے والا یہ خزانہ دو ہزار 3 سو سال پرانے سکوں اور زیورات پر مشتمل ہے۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خزانہ سکندر اعظم کے دور اقتدار یا ان کے بعد علاقے سے جانے والے پناہ گزینوں کا ہو سکتا ہے۔ سکندراعظم کے عہد کا دریافت ہونے والا یہ پہلا خزانہ ہے۔