گدو: 220 کے وی لائن میں فنی خرابی، کوئٹہ شہر سمیت 17 اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے

کوئٹہ (این این آئی) گدو 220 کے وی لائن میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ شہر سمیت 17 اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے۔ پیر کی شام کو تقریب 4:45 پر کوئٹہ سمیت 17 اضلاع میں بجلی کا کریک ڈائون ہوگیا۔ کیسکو ذرائع کے مطابق گدو 220 کے وی میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے 1 گھنٹے تک 17 اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے تاہم ایک گھنٹے کے بعد کوئٹہ سمیت 17 اضلاع کی بجلی بحال ہو گئی۔